پاکستان سے امارات جانے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع

پاکستان سے امارات جانے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع
پاکستان سے امارات جانے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع

  

 ابوظبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے دبئی کے لیے پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک مزید توسیع کردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ایئر لائن حکام نے کہا کہ وہ مسافر جو گزشتہ 14روز کےدوران ان 4 ممالک میں رہے ہوں، انہیں کہیں سے بھی متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کووڈ-19 کے حفاظتی پروٹوکولز پر عمل رکنے والے متحدہ عرب امارات کے شہری، یواے ای گولڈن ویزہ رکھنے والے اور سفارتی مشن کے اراکین کو امارات کے سفر کے لیے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

ایئر لائن نے ہدایت جاری کی ہے کہ جن مسافروں کی پروازیں کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے منسوخ ہوگئی ہیں یا مذکورہ روٹس پر سفری معطلی سے متاثر ہیں، وہ اپنے امارات کے ٹکٹ ساتھ رکھیں اور سفر کی بحالی اور نئے سفر کی منصوبہ بندی کے لیے ایئر لائن اور بکنگ آفس سے رابطے میں رہیں،ہمارے رابطہ سینٹر توقعات سے زیادہ کالز وصول کر رہے ہیں، اگر اگلے 48 گھنٹوں میں سفر کے متعلق آپ کی کال نہ ملے تو برائے مہربانی دوبارہ کال کریں۔

رواں ماہ کے اوائل میں امارات نے پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا سےہوائی سفر پر 15 جولائی تک پابندی عائد کردی تھی، یہ توسیع پاکستان سمیت دنیا کے 14 ممالک کے لیے پروازوں پر بھی عائد کی گئی تھی۔ 

مزید :

عرب دنیا -