41رکنی پنجاب کابینہ کی حلف برداری آج گورنرہاؤس میں ہو گی

41رکنی پنجاب کابینہ کی حلف برداری آج گورنرہاؤس میں ہو گی
41رکنی پنجاب کابینہ کی حلف برداری آج گورنرہاؤس میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی 41رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی،تیاریاں جاری ہیں ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں  لاہور میں ہو گی، تقریب میں پنجاب کی 41 رکنی کابینہ حلف لے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور دعوت نامے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے مخالف امیدوار چودھری پرویز الٰہی کو 186ووٹ ملے تھے لیکن ڈپٹی سپیکر نے پاکستان مسلم لیگ( ق)کے صدر چودھری شجاعت کے خط کو بنیاد بناتے ہوئے رولنگ دی تھی کہ  "چودھری شجاعت نے خط لکھا ہے کہ مسلم لیگ (ق)کے اراکین حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالیں کیونکہ مسلم لیگ (ق)کے 10 اراکین نے ووٹ چودھری پرویز الٰہی کو دیا ہے اس لیے میں سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو ڈلنے والے مسلم لیگ (ق)کے 10 ووٹوں کو کینسل کرتا ہوں ، ڈپٹی سپیکر کی اس رولنگ کے بعد حمزہ شہباز 179ووٹ لیکر دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

تاہم چودھری پرویز الٰہی نے ڈپٹی سپیکر دوست مزار ی کی رولنگ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کو پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے ۔