پاکستانی کاشتکاروں کے لیے خوشخبری، بڑے ملک نے چیری برآمد کرنے کی اجازت دے دی

پاکستانی کاشتکاروں کے لیے خوشخبری، بڑے ملک نے چیری برآمد کرنے کی اجازت دے ...
پاکستانی کاشتکاروں کے لیے خوشخبری، بڑے ملک نے چیری برآمد کرنے کی اجازت دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ، چین نے پاکستان کو چیری برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

محکمہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق 12 سال سے زیر التواء معاملے کو حل کردیا گیا ہے ، چینی کسٹم حکام نے کاشت اور سٹاک کی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو چیری برآمد کرنے کی اجازت دی ہے ،  جس کے بعد پاکستان کے 90 باغات اور 15 پیک ہاؤسز چیری برآمد کرسکیں گے۔ 

خیال رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ایگریکلچرل کمشنر "ڈاکٹر گو وین لیانگ " نے کہا تھا کہ پاکستان کو چیری کی ماحول دوست پیداوار پر توجہ دینی چاہیے، چیری کو ایئر کولنگ کے بعد پاکستان سے چین برآمد کیا جا سکتا ہے۔ دونوں ملکوں نے زرعی مصنوعات کی برآمدات سے متعلق 4پروٹوکولز پر دستخط کیے تھے۔