مدرسے میں بچے کی موت ،ناظم اعلیٰ وفاق المدارس خیبر پختونخوا   نے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

Jul 24, 2025 | 06:21 PM

سوات (عبیداللہ عابد سے )ناظم اعلیٰ وفاق المدارس خیبر پختونخوا  مولانا حسین احمد   نےخوازہ خیلہ میں مدرسے میں  بچے کے ساتھ  ہونیوالےظلم  کی بھر پور مذمت کر دی اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں پریس کانفرنس  کرتے  ہوئے ناظم اعلیٰ وفاق المدارس خیبر پختونخوا  مولانا حسین احمد   نے کہا کہ خوازہ خیلہ میں بچے کے ساتھ ظلم ہوا ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،فرحان شہید کے خاندان اور اہل علاقہ کے لوگوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر تے ہیں۔یہ واقعہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے اور ہمارے لیے ماتم اور دکھ کا واقعہ ہے،تمام علماء کرام غم زدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔
 وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ مولانا سید عثمانی بھی اس واقع پر متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کر رہے ہیں ۔ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائیں۔  مختلف تعلیمی اداروں میں بھی اس طر ح کے ایک آدھ واقعات ہوتے رہتے ہیں ، ہم اس طرح کے تمام واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں مگر اس واقع کے آڑ میں تمام مدارس کی خدمات کو نظر انداز کیا جاتا ہے مدارس کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،ہم مدارس کے خلاف کسی بھی مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ  مدارس میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود ہے ، اور مدارس کی کارکردگی کی جانچ پڑتال ہر وقت کی جاتی ہے ۔ صحافی حضرات بھی معاشرے کا حصہ اور مسلمان ہیں لہٰذا وہ ایسے ویڈیوز شیئر کرنے سے اجتناب کریں جو دین اور مدارس کے بدنامی کے باعث ہوں۔

مزیدخبریں