جمہوریت، آئین پر عمل اور قربانی، وزیراعظم کا 'قائد 'کو گواہ بنا کر نصب العین کا اعلان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قا ئد کے اصو لوں پر عمل کر ، جمہو ریت آ گے بڑھانے ،مفاہمتی سیاست کے فروغ اور عوام کیلئے جلد آ سانیاں پیدا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ آج سا زشی عنا صر کے خا تمے کا آ غا ز ہو چکا ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی و صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی نے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے بعد مزار قا ئد سے اپنا کا م شروع کرنا ہے جبکہ ہما را پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قا ئد کے اصو لوں پر عمل کر کے جمہو ریت کو آ گے لیکر چلنا ہے اس مقصد کیلئے ہم قومی مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں گے اور عوام کیلئے جلد آ سانیاں پیدا کریں گے جبکہ آج سا زشی عنا صر کے خا تمے کا آ غا ز ہو چکا ہے ۔ہمیں با ہمی مشا ورت کے بعد مسائل کا حل نکا لنا ہو گا کیونکہ ہم اداروں میں ٹکراﺅ نہیںچا ہتے ۔سوئس حکام کو خط لکھنے کے متعلق سوال کے جوا ب میں وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف کا کہنا تھا کہ جو کام بھی کریں گے وہ آ ئین کے مطابق کریں گے ۔اس سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کے مزار پر حاضری کے وقت وزیراعظم نے کہ یوسف رضاگیلانی کی’ رخصتی‘کے ساتھ جمہوریت ختم نہیں ہوئی ، توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت بھی محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت جمہوریت کے درخت کو توانا درخت بنا کر ہی دم لے گی اور بھٹو کے خواب کو تعبیر دینے کی پوری کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کو جب ان کے عہدہ سے ہٹایا تو بعض ناقدین کے مطابق جمہوریت کے خاتمے کی باتیں ہونے لگیں مگر پیپلز پارٹی کا ورکر سطح کا کارکن آج وزیراعظم پاکستان بن گیا اور جمہوریت کا تسلسل برقرار ہے،دنیا کی کوئی طاقت جمہوریت کا خاتمہ نہیں کرسکتی۔وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے نظریات پر مشتمل ایک کنبہ ہے جس میں کروڑوں افراد شامل ہیں جن کی سوچ اور عمل کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ان کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اوراپنی کابینہ کے اراکین کے ہمرا ہ وہ اپنے سربراہان کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں جہاں سے واپسی پروہ نئے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے لوٹیں گے ۔میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے تمام تر کوششوں کو بروکار لایا جائے گا، وزارت عظمیٰ پر فائز ہونے کے بعد پہلی میٹنگ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے حوالے سے کی ، اداروں کے درمیان ٹکراﺅ کی سیاست نہیں چاہتے، ملکی مفاد میں مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح کو سامنے رکھتے ہوئے خوشگوار تعلقات چاہتاہے ۔اُنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے آبائی گھر کو قومی ورثہ قراردینے کا اعلان بھی کیا۔رات کو پیپلز پارٹی سندھ کے عشا ئیے سے خطا ب کر تے ہو ئے وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پا رٹی کو کو ئی بھی فتح نہیں کرسکتا ،پیپلز پا رٹی نا قا بل تسخیر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جا ئے جمہو ری عمل کو پر وان چڑھا ئیں گے ہم سب کو سا تھ لیکر چلنا چا ہتے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی نفرتوں کو ختم کرنا چا ہتی ہے ،ایک دوسرے کو برا بھلا کہ کر مسائل حل نہیں ہو نگے ۔سیاست میں ایک دوسرے کی ٹا نگ نہیں کھینچنی چا ہئے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میثا ق جمہوریت میں طے کئے گئے مینڈیٹ کا احترام کیاجا ئے گا اور شفاف انتخابات کا یقین دلا تا ہوں۔