سزا سے نااہلی تک وزیراعظم گیلانی کے اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری

سزا سے نااہلی تک وزیراعظم گیلانی کے اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے لیے صدارتی ...
سزا سے نااہلی تک وزیراعظم گیلانی کے اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سزا اور نااہلی کے درمیانی عرصہ میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو آئینی تحفظ کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کردیاگیاہے ۔آرڈیننس کے مطابق 26اپریل سے 19جون کے درمیان اُس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو چیلنج نہیں کیاجاسکے گا اورپاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو بھی آئینی تحفظ حاصل ہوگا۔ اِس آرڈیننس کو قانون کا حصہ بنانے کے لیے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کردیاجائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں