سرگودھاپولیس تشدد کے دومختلف واقعات میں دو افراد ہلاک،10اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

سرگودھاپولیس تشدد کے دومختلف واقعات میں دو افراد ہلاک،10اہلکاروں کے خلاف ...
سرگودھاپولیس تشدد کے دومختلف واقعات میں دو افراد ہلاک،10اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھامیں پولیس تشدد کے دومختلف واقعات میں دوافراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 10اہلکاروں کو معطل کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔کڈان پولیس کی حراست میں موجود نوجوان ریاض جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کے ورثاءکا کہنا تھا کہ پولیس کے تشدد سے ریاض احمد ہلاک ہوا ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا تھاکہ جلال پور جدید کا رہائشی ریاض احمد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا ۔اُدھر تحصیل بھلوال میں پولیس نے گھر میں گھس کر مقدمے میں ملوث محنت کش کو تشدد کانشانہ بناکر ہلاک کردیا۔ تھانہ پھلروان میں دس پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے تاہم خبر کے فائل ہونے تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔ورثاءکا کہناتھاکہ ملزمان کی گرفتاری تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔