گال ٹیسٹ:تیسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے 36رنز بنالیے
گال(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹوں پر 36رنز بنائے ہیں جبکہ یونس خان صفر اور سعید اجمل 11رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اس سے پہلے سری لنکا نے دوسری اننگز 137رنز پرڈکلیئر کر دی ہے اور اِس طرح مجموعی طورپر پاکستان کو جیت کے لیے 510رنز کا ہدف دیا۔ سر ی لنکا نے دوسری اننگز میں 137رنز پانچ وکٹوں پر کیے تھے۔