مودی کو جا ن سے مارنے کی دھمکیا ں

مودی کو جا ن سے مارنے کی دھمکیا ں
مودی کو جا ن سے مارنے کی دھمکیا ں

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈین پریمیر لیگ کے سابق کمشنر للیت مودی کو انڈر ورلڈ مافیا کی جانب سے جان سے مارنے کی نئی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ مودی جو انڈین پریمیر لیگ کے بانی ہیں 2009ء سے انڈر ورلڈ کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ وہ اور ان کے اہلخانہ کو لندن میں نجی سکیورٹی حصار میں رہائش پذیر ہیں کو انڈر ورلڈ مافیا کی طرف سے ماضی میں پریمیر لیگ کے میچز فکس کرانے سے انکار پر قتل کرنے کی تین مرتبہ کوششیں کی جاچکی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2009ء میں سابق آئی پی ایل کمشنر کو ان کے گھر میں اس وقت دھمکیاں دی گئیں جب وہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔ ایک مرتبہ جنوبی افریقہ اور پھر تھائی لینڈ میں جہاں وہ چھٹیاں گزار رہے تھے انہیں قتل کی دھمکیاں ملیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مودی کیلئے بڑا تشویشناک معاملہ ہے کہ ان گروپوں کی طرف سے انہیں دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومتی تحفظ کے بغیر بھارت میں انڈر ورلڈ مافیا کے خلاف لڑنا مشکل ہے جنہیں کچھ سیاسی مدد بھی حاصل ہے اور مودی ابھی تک اپنے ملک سے دور لندن میںاپنے خاندان کے ہمراہ رہ رہے ہیں کیونکہ انہیں کوئی تحفظ دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔ بھارتی سیکورٹی ایجنسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں ٹھوس اطلاعات ملی ہیں کہ انڈر ورلڈ مافیا کی جانب سے للت مودی کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی