حیدرآباد کے صرا ف کی دکان پر ساڑھے تین کڑور کا "مستانہ "ڈاکو

حیدرآباد کے صرا ف کی دکان پر ساڑھے تین کڑور کا "مستانہ "ڈاکو
حیدرآباد کے صرا ف کی دکان پر ساڑھے تین کڑور کا

  


حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم چور صراف کی دوکان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری کرکے فرار ہوگئے۔ مصروف کاروباری مرکز تلک چاڑھی پر واقعے جیولری کی دوکان پر گزشتہ شب نامعلوم چور دکان کے عقبی دروازے کے تالے توڑ کر داخل ہوئے اور آٹھ کلو سے زائد سونا اور زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔جیو نیو ز کے مطابق پو ری را ت دوکان میں رہے جس دوران شراب نوشی کی اور کھانا بھی کھایا ۔جاتے ہو ئے وہ دکان میں ایک پرچہ بھی چھوڑ گئے ہیں جس میں پولیس کو اطلاع دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں درج ہیں صراف کے مطابق ڈاکو تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے کا سونا لو ٹ کر لے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق واردات میں بھیدی کی شمو لیت دکھا ئی دیتی ہے جس کے پیشِ نظر دو ملا زمین کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ، حیدرآباد صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہنا ہے اگر چوبیس گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو تمام صراف اور جیولرز بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید : جرم و انصاف