عالمی رینکنگ میں اظہر کی ترقی ،آفریدی " ڈوب "گئے ،سہیل تنویر چمک اٹھے

عالمی رینکنگ میں اظہر کی ترقی ،آفریدی " ڈوب "گئے ،سہیل تنویر چمک اٹھے
عالمی رینکنگ میں اظہر کی ترقی ،آفریدی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نے ون ڈے پلئیرزکی تازہ رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق بیٹنگ رینکنگ میں اظہر علی 48 درجے ترقی کر کے 81 ویں، اسد شفیق 13 درجے ترقی کرکے68 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق دو قدم اوپر جا کر 28نمبر پرآ گئے ہیں۔سیریز میں پرفارمنس دکھانے میں ناکام محمد حفیظ نو درجے تنزلی کا شکار ہو کر 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔یونس خا ن دو درجے اور شاہد آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 53 ویں اور 42 نمبر جبکہ عمر اکمل بھی ایک درجہ نیچے 14 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ بیٹنگ میں سرفہرست سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا اور انگلینڈ کے الیسٹر کک دو دو سیڑھیاں پار کر کے4 اور5 نمبر جبکہ اینجلو میتھیوز بارہ درجے ترقی کر کے کیریر بیسٹ 37 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے سہیل تنویر 25 گنا ترقی کر کے 50 ویں جبکہ عمر گل چار درجے نیچے 32 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔انگلینڈ کے ٹم بریسنن 6 درجے ترقی کر کے 30 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کے لونابو سوٹسوبے کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ آل راونڈر رینکنگ میں بھی بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ پاکستانی محمد حفیظ تیسرے اور شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل