تفتان میں پاک ایران تجارتی گیٹ ”زیرو پوائنٹ“ دوبارہ کھول دیا گیا

تفتان میں پاک ایران تجارتی گیٹ ”زیرو پوائنٹ“ دوبارہ کھول دیا گیا

            

چاغی(اے پی اے)ایرانی حکام نے 3 ہفتوں سے زائد عرصے کی بندش کے بعد تفتان میں واقع پاک ایران تجارتی گیٹ ”زیرو پوائنٹ“ دوبارہ کھول دیا ہے جس کے بعد پاک ایران دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔تفتان کے مقامی لیویزحکام کے مطابق ایران نے جون کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر ”زیروپوائنٹ“ گیٹ 31 مئی کو ہی بند کردیا تھا جسے آج دوبارہ کھول دیا گیا، انہوں نے بتایا کہ تجارتی گیٹ کے دوبارہ کھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

مزید : کامرس