فرانس میںہونیوالی نمائش میں شرکت کےلئے ملبوسات برآمد کرنےوالوں سے درخواستیں طلب

فرانس میںہونیوالی نمائش میں شرکت کےلئے ملبوسات برآمد کرنےوالوں سے ...

                    

کراچی(این این آئی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے تیار شدہ ملبوسات اور فیبرکس برآمد کرنے والے اداروں سے فرانس میں منعقد ہونے والے چار روزہ بین لاقوامی تجارتی میلے ”ٹیکس ورلڈ“ میں شرکت کےلئے 4 جولائی 2013ءتک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ تجارتی میلے میں شرکت سے مقامی فروخت و برآمدکنندگان اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرکے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلہ 16تا 19 ستمبر2013ءکو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے معلومات کےلئے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس