کینیڈا :اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.7فیصد اضافہ

کینیڈا :اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.7فیصد اضافہ

          

اوٹاوا(اے پی پی) کینیڈا میں پچھلے سال کے دوران عام آدمی کی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 0.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق مئی 2013ءمیں ختم ہونے والے سال تک کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ برس خوراک اور تعمیراتی میٹیریل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ذرائع آمدورفت میں کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس، کرایہ جائیداد و ٹیکسوں میں اضافہ

 جبکہ رہن پر شرح سود میں کمی واقع ہوئی۔ اس طرح تازہ سبزیوں، پھلوں، بیکری مصنوعات، گوشت ، سگریٹ کے نرخوں میں اضافہ جبکہ پٹرول اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس