تھری جی لائسنس سے 10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی)تھری جی لائیسنس کے اجراءسے ملک میں 5تا 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ جس سے صارفین کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جی ڈی پی میں بھی 1.2تا 1.6فیصد کی شرح سے ترقی ہوگی۔ ٹیلی نار گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جان قریڈرک یکساس نے کہاہے کہ ٹیلی نار نے پاکستان کے ٹیلی کیمونیکیشن کے شعبہ میں 2.3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور آئندہ مہینوں کے دوران ٹیلی نار تھری جی لائنسس کی بولی میں حصہ لیکر مزید سرمایہ کاری کرے گی۔