شنگھائی نمائش پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے: مسعود خالد

شنگھائی نمائش پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے: مسعود خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

        
شنگھائی(اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے شنگھائی میں گورنر ہاﺅ پنگ کے ہمراہ بین الاقوامی کارپٹ ایگزیبیشن کا افتتاح کیا۔ چین کے نائب وزیر تجارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عالمی نمائش میں پاکستان بھی مختلف قسم کی ہاتھوں سے بنی کارپٹس کی نمائش کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل کارپٹ ایگزیبیشن 20 جون سے شروع ہوچکی ہے۔ پاکستان کے سفیر خالد مسعود اور گونر شنگھائی نے عالمی نمائش کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ پاکستانی سفیر خالد مسعود نے اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ایگزیبیشن میں پاکستانی کارپٹ نمائش کنندگان کی موجودگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان میں کارپٹ مینوفیکچرنگ اور برآمد کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ شنگھائی ایگزیبیشن پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے۔ پاکستانی سفیر نے بعد ازاں شنگھائی کے گورنر سے ملاقات کی اور پاکستان میں توانائی کی صورتحال خصوصاً سولر انرجی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

کامرس -