روس کی سرکاری تیل کمپنی چین کو 270 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل برآمد کرے گی

روس کی سرکاری تیل کمپنی چین کو 270 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل برآمد کرے گی

                    ماسکو(اے پی پی) روس کی سرکاری تیل کمپنی روز نیفت چین کو 270 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل برآمد کرے گی۔ یہ بات کمپنی کے سربراہ نے ماسکو میں چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے ساتھ معاہدے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ معاہدے کے تحت روس اگلے 25 سال تک چین کو 365 ملین ٹن تیل برآمد کرے گا۔

 روز ہنیفت خام تیل پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے اس وقت روس سے زیادہ تر تیل مغربی سائبریا سے نیٹ ورک کے ذریعے یورپ برآمد کیاجاتا ہے جبکہ ایشیاءکوبرآمدی تیل کا صرف پانچواں حصہ فراہم کیاجارہا ہے ۔ ایگورسیچن نے مزید کہاکہ روس اور چین مشترکہ منصوبے کے تحت مشرقی سائبریا میں تیل کے 8 ذخیروں اور تین آف ورفیلڈز کو ترقی دینگے ۔ روس نے چین کے منچوریا خطے تک 2700 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کاکام 2009ءمیں مکمل کرلیا ہے۔

مزید : کامرس