سوچا نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی، راشد محمود
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار راشد محمودنے کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی© اسے اسکی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔ راشد محمود نے کہاکہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاﺅں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔ میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے خدا کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اتنی کامیابیوں سے نوازا ۔