آئیفا ایوارڈز تقریب میں دیپیکا فن کا مظاہر ہ کرینگی

آئیفا ایوارڈز تقریب میں دیپیکا فن کا مظاہر ہ کرینگی

   

ممبئی( نیٹ نیوز) آئندہ ماہ جولائی میں مکاو میں ہونیوالے 14ویں آئیفا ایوارڈز کے موقع پر دیپیکا پڈوکون اپنی فلموں کی ہٹ گیتوں ”تم ہی ہو بندھو“ اور ”بالم پچکاری“ پر رقص کرینگی۔ دیپیکا پڈوکون حالیہ ہٹ گیتوں انگریزی بیٹس، تم ہی ہو بندھو اور بالم پچکاری پر اپنے مخصوص انداز میں رقص پیش کریں گی۔ حالیہ فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ اور ”کاک ٹیل“ دیپیکا کی ہٹ فلمیں ہیں اور اس نے کہا ہے کہ ان فلموں میں اسکے من پسند گیتوں پر وہ پروگرام پیش کریگی اور اس سال آئیفا میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرن پر بہت پر جوش ہے۔ دیپیکا نے کہا کہ مکاو میں یہ میرا پہلا دورہ ہے اور مجھے امید ہے کہ میرے مداح میرے رقص پر خوش ہونگے، 2009ءکے بعد آئیفا ایوارڈ تقریب دوسری بار مکاو میں منعقد ہوگی۔

مزید : کلچر