جا ن ٹریولٹا نے جیمز گینڈول فینی کے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری لے لی

جا ن ٹریولٹا نے جیمز گینڈول فینی کے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری لے لی

                   

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکار جا ن ٹریولٹا نے آنجہانی اداکار جیمز گینڈول فینی کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داری لے لی۔ ادکار جان ٹریولٹا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ آنجہانی وہ شخص ہیں جنہوں نے ان کی تب مدد کی تھی جب 2009ءمیں ان کے بچے کوسخت دماغی جھٹکے لگتے تھے وہ دوست کی طرح ان کے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھے۔ ان کے بیٹے کو جب ہسپتال لے جایا جاتا تھا تو جیمز بھی ساتھ ہوتے تھے وہ ان کے انتہائی احسان مند ہیں۔ ان کے اس احسان کا بدلا ان کے اہل خانہ بیٹا مائیکل، بیٹی لیلیانا اور دیگر کی کفالت کرکے اتارنا چاہتے ہیں۔ وہ اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ان کے اہل خانہ کو کسی قسم کی مالی دقت نہ ہو اور اچھی گزر بسر ہو۔ یہ ذمہ داری وہ نیک نیتی سے نبھائیںگے اور جیمز کے اہل خانہ کی خبر لیتے رہیںگے۔

مزید : کلچر