فلموں میں کام کرنے سے بے حس ہو چکا ہوں، شاہ رخ خان

فلموں میں کام کرنے سے بے حس ہو چکا ہوں، شاہ رخ خان

        

ممبئی( نیٹ نیوز)´ بالی ووڈ کنگ خان کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام کرنے سے وہ بے حس ہو گئے ہیں۔ اپنی آنیوالی فلم "چنائی ایکسپریس" کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا وہ بیس برس سے زائد عرصے سے فلموں سے وابستہ ہیں۔ اتنے برسوں تک اس طرح کی زندگی جینے کے بعد شاید انسان بے حس ہو جاتا ہے۔ ہر صبح آپ اٹھتے ہیں اور کسی دوسرے کا کردار نبھا رہے ہوتے ہیں کوئی آپ سے کہے ہنسو تو آپ ہنستے ہیں، ڈانس کرنیکی خواہش نہیں ہے تب بھی آپ ڈانس کرتے ہیں۔ ایسے میں اپنی ذاتی زندگی سے دور ہو جاتے ہیں۔ شاہ رخ نے کہا وہ کئی طرح کے کام کرتے ہیں لیکن فلم بنانے کا عمل انہیں خوشی کا احساس دیتا ہے۔

مزید : کلچر