ماڈلنگ شوق ہے، پوری دنیا میں نام پیدا کرنے کی خواہش ہے،توقیر ناصر

ماڈلنگ شوق ہے، پوری دنیا میں نام پیدا کرنے کی خواہش ہے،توقیر ناصر

             

لاہور( کلچرل رپورٹر) ماڈلنگ میرا شوق ہے اس شعبہ میں محنت کے ذریعے پوری دنیا میں نام پیدا کرنے کی خواہش ہے اور امید ہے کہ ایک دن ضرور کامیابی ملے گی ان خیالات کا اظہار ابھرتے ہوئے ماڈل توقیر ناصر نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتا ہو ں سفارش کے سخت خلاف ہوں کیونکہ محنت کے بل بوتے پر جو مقام حاصل کیا جاسکتا ہے وہ سفارش سے کبھی نہیں مل سکتا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ماڈلنگ کرنے میں مصروف ہوں امید ہے کہ دیکھنے والے میرے کام کو بہت پسند کریں گے اداکاری کے حوالے سے کئے گئے سو ال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداکاری کا بھی مجھے شوق ہے لیکن میں اچھی کہانی پر مبنی فلم میں ہی کام کروں گا مجھے یقین ہے کہ ایک دن پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوجائے گی۔

مزید : کلچر