فرح انور کے نئے گانے بے دردی نے دھوم مچادی

فرح انور کے نئے گانے بے دردی نے دھوم مچادی

 

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارہ فرح انور کے نئے گانے بے دردی نے دھوم مچادی ۔ویڈیو گانے کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔گانے کو ساجی علی نے کمپوز کیا ہے اور میوزک کامران اختر نے دیا ہے۔گلوکارہ فرح انور نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکے انہیں اپنے نئے گانے کی عوام کی جانب سے توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے۔ جس پر وہ بے حد خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے گلوکاراپنی ویڈیو البم بنانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کرے تاکہ انڈسٹری کے بے روزگار افرادکو دوبارہ روزگار مل سکے۔

مزید : کلچر