اقوام متحدہ نے ماو¿نٹ فیوجی کو عالمی ورثے کا درجہ دے دیا

اقوام متحدہ نے ماو¿نٹ فیوجی کو عالمی ورثے کا درجہ دے دیا

         

ٹوکیو (اے پی پی) اقوام متحدہ نے جاپان کی بلند ترین پہاڑی اور مشہور یادگار ماو¿نٹ فیوجی کو عالمی ورثے کا درجہ دے دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو کے جنوب مغرب میں اس آتش فشاں پہاڑی کی چوٹی برفباری کی وجہ سے سفید ٹوپی کی مانند لگتی ہے۔ اس پہاڑی کی تصویر جاپانی فن مصوری کا خاصہ ہے اور اس کو اسی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت بھی حاصل ہے۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ اس پہاڑی کو عالمی سطح پر ثقافتی اہمیت حاصل ہے اور یہ سیاحوں اور شعراءکو متاثر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگہ صدیوں سے عبادت کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

مزید : عالمی منظر