بھارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں

بھارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں

    

 نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے شمالی ریاست اتراکھنڈ میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد امدادی کارکنوں نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہزاروں افراد کو نکالنے کےلئے امدادی کارروائیاں تیز کر دی بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی حکومت نے بارشوں اور سیلاب کوقومی بحران قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نکال رہے ہیں اور اس کے ساتھ متاثرہ سڑکوں اور پلوں کو مرمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریاست اترا کھنڈ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور غذائی اشیا ءکی قلت پیدا ہوگئی ۔

بھارت کے وزیرِ داخلہ سوشل کمار کا کہنا ہے کہ 33 ہزار زائرین کو اب تک بچایا جا چکا ہے تاہم اب بھی 50 ہزار سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔وزیراعلی کے دفتر میں اہلکار نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق یہ تعداد 207 ہے ۔

مزید : عالمی منظر