اعراق مسجد میں خود کش دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں مرنیوالوں کی تعداد تیس ہو گئی

اعراق مسجد میں خود کش دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں مرنیوالوں کی تعداد تیس ...

                                بغداد(این این آئی) عراق میں اہل تشیع کی مسجد میں ہونے والے خود کش بم دھماکے اور شمالی بغداد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں میں مرنے والوں کی تعداد 30ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق بغداد کے شمال میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاﺅں صبا البور میں سورج غروب ہونے کے بعد اہل تشیع کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے اس سے قبل موصل ال اطبی گاﺅں کے قریب ایک خود کش بمبار نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے قریب بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں تین شہری اور ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب تزخرماتو میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو گولیوں سے نشانہ بنایا جس سے 6 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔سمارا میں ایک مسلح حملہ آور نے پولیس چوکی کے قریب فائرنگ کر کے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔

مزید : عالمی منظر