کینیڈا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ سے زائد بے گھر

کینیڈا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ سے زائد بے گھر

      

ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 6 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں ¾ ٹریفک اور مواصلات کا نظام در ہم برہم ہوگیا ¾میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کینیڈا کے صوبے البرٹا میں طوفانی بارشوں کے بعد دریا میں سیلاب آ گیا ہے سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کلگرے اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ سیلابی پانی میں ڈوب کر 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مزید : عالمی منظر