شمالی فلسطین میں ایک ہفتے سے جاری صہیونی فوجی مشقیں ختم

شمالی فلسطین میں ایک ہفتے سے جاری صہیونی فوجی مشقیں ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

         
غزہ (این این آئی)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں گذشتہ ہفتے شروع کی جانے والی فوجی مشقیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فوجی مشقیں ایران، شام اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کے تناظر میں کی گئی تھیں۔اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق شام میں بغاوت کی تحریک کے زور پکڑنے اور اس کے پڑوسی ملک لبنان پر اثرات کے بعد صہیونی فوج کےلئے خود کو ہرطرح کے حالات کےلئے تیار رکھنا ضروری ہو گیا تھا جس بنا پر فوج کو تازہ دم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شام میں تیزی سے بدلتے حالات کے باعث وادی گولان کو لاحق خطرات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق شمالی فلسطین میں تازہ جنگی مشقوں میں ریزرو فوج کے ایک بریگیڈ، وسطی ریجن کی فوجی کمان، فضائیہ اور نیوی کے دستوں کو شریک کیا گیا۔
 ان مشقوں میں فضائیہ کے دستوں کو فرنٹ لائن میں لڑنے کے تجربات سے گذارا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -