دہشت گردو ں نے پاکستان کی سالمیت پر حملے شروع کردیے: بیرسٹرامجدملک

دہشت گردو ں نے پاکستان کی سالمیت پر حملے شروع کردیے: بیرسٹرامجدملک

          

لندن (بیورورپورٹ) اے پی ایل برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے گلگت میں دس سیاحوں کے قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دہشت گرد معاشرے میں بے چینی اور خوف ہراس پھیلانے کے لیے پاکستانی عوام کا قتل عام کرتے تھے اور اب انہوں نے پاکستان کی سالمیت ‘ وقار ‘ پر حملے شروع کر دیے ہیں جو اس امر کے غمازی ہیں کہ دہشت گردوں کا مقصد پاکستانی معاشرے میں بے چینی پھیلانا نہیں بلکہ وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت پر حملے کر رہے ہیں یہ صورتحال بالکل اسی طرح پیدا ہو گئی ہے جس طرح 1971میں مشرقی پاکستان میں پیدا کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کوئی غیر ملکی سیاح یا ٹیم پاکستان نہیں آتی اب اگر اس بارے میں سوچ بچار ہو رہا تھا تو ان غیر ملکی دہشت گردوں نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے غیر ملکی میڈیا پاکستان پر سخت تنقید کر رہا ہے جس سے تارکین وطن دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 انہوں نے ایم کیو ایم کے ایم پی اے جنہیں جمعہ کے روز مسجد کے باہر قتل کر دیا گیا تھا کہ واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مخلص ہے اور کراچی میں امن کی خواہشمند ہے تو وہ ہڑتال کی بجائے حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کی جا سکے ۔

مزید : عالمی منظر