غیرملکیوںپر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ،اپوزیشن حکومت کاساتھ دے گی،خورشیدشاہ

غیرملکیوںپر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ،اپوزیشن حکومت کاساتھ دے گی،خورشیدشاہ

               

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ‘ حکومت سخت قدم اٹھائے اپوزیشن ساتھ دے گی‘ پاک ایران گیس پائپ لائن میں حکومتی دلچسپی کا اندازہ وزیر اعظم کی ایوان میں کی جانے والی تقریر سے لگایا جا سکتا ہے ۔ وہ اتوار کو اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سخت ترین اقدامات کرنے ہونگے یہ قومی مسئلہ ہے اپوزیشن اس پر پورا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو سامنے لانا چاہتے ہیں یوکرائن اور دیگر دوست ممالک کے شہریوں کی حفاظت کے انتظامات کیوں نہیں کئے گئے تھے۔ صرف آئی جی اور چیف سیکرٹری کی معطلی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول