عمران خان کی ”فرینڈلی تقریر“ کے پیچھے چودھری نثار اور شاہ محمود قریشی کا کردار

عمران خان کی ”فرینڈلی تقریر“ کے پیچھے چودھری نثار اور شاہ محمود قریشی کا ...

       

لاہور(ناصرہ عتیق سے) قومی اسمبلی مےں عمران خان کی تقرےر پر اُن کی پارٹی کے نظرےاتی کارکن مایوسی کا شکار ہیں۔ اُن کاخےال تھا کہ وہ قومی اسمبلی مےں الےکشن مےں کی گئی دھاندلی کا پردہ چاک کرےں گے ۔عمران خان کی جانب سے بھی ےہی تاثر دےا گےا تھا ۔وفاقی حکومت نے وزےر داخلہ چودھری نثار علی خان کو ٹاسک دےا تھاکہ وہ اس سلسلے مےں تحرےک انصاف کے رہنماﺅں سے بےک ڈور چےنل پر رابطہ قائم کرےں ۔آخر ِ کار شاہ محمود قرےشی کی کوششوں سے وہ اس مےں کامےاب رہے ۔عمران خان نے تو اپنے حرےف سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق کو کامےابی پر مبارک باد بھی دے ڈالی ۔جسے سُن کر اسمبلی مےں بےٹھے اُن کی جماعت کے ارکان بھی حےرت زدہ ہو گئے ۔سپےکر قومی اسمبلی کو جےسے پےشگی عمران خان کے ان خےر سگالی جذبات کا علم تھا ۔اُنہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل لاہور مےں اپنے قرےبی ساتھےوں کو بتا دےا تھا کہ عمران خان کی تقرےر کسی قسم کی پرےشانی کا باعث نہےں بنے گی ۔البتہ تحرےک انصاف کے نظرےاتی کا رکن اپنے چےئر مےن کی تقرےر پر دلبراشتہ ہےں۔ اپوزےشن لےڈر خورشےد شاہ بھی اس بات پر خوش ہےں کہ اب عمران خان بھی فرےنڈلی اپوزےشن کے ٹرےک پر آگئے ہےں۔اُنہوں نے اس پر چودھری نثار علی خان کو مبارک باد بھی دی۔

مزید : صفحہ اول