پاکستانی حکومت گلگت واقعہ کے زمہ دادوں کو کیفرے کردار تک پہنچائے

پاکستانی حکومت گلگت واقعہ کے زمہ دادوں کو کیفرے کردار تک پہنچائے

                                 اسلام آباد،بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں یو کرائن کے سفیر ویلادی میر لاکموف نے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان میں سیاحوں کے قتل پر شدید صدمہ ہوا ہے۔امیدہے کہ پاکستان کی حکومت واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیاحوں کے قتل سے مجھے اور یوکرائن کے عوام کو شدیدصدمہ پہنچاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سانحہ پراظہارِ افسوس کیاہے ،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے مطالبہ کیاہے کہ پاکستانی حکومت چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ اول