کاچی میں امن وامان سوندھ حکومت نے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلی

کاچی میں امن وامان سوندھ حکومت نے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلی

ا                            کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اتوار کو وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی اور امن وامان کی صورتحال پر مربوط پالیسی مرتب کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں گزشتہ دو روز قبل قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کی تمام جیلوں میں سیکورٹی کو مزید ہائی الرٹ کیا جائے گا اور تمام جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور موبائل جیمرز فوری طور پر نصب کئے جائیں گے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مربوط کیا جائے گا جبکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف مزید ٹارگیٹڈ آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس ورینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کے ارکان کو صوبہ خصوصاً کراچی میں امن وامان، ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی ان کے بیٹے وقاص قریشی کے قتل کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات، کراچی سینٹرل جیل پر کریکر حملوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے گی اور دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور امن وامان کے قیام کے لئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید ہدایات دیں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کا دائرہ مزید بڑھایا جائے اور بلا تفریق ان کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے۔

اے پی سی

مزید : صفحہ اول