گلگت بلتستان واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، حافظ سعید

گلگت بلتستان واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

      
لاہور (ثناءنیوز) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حالیہ واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چین اور دیگر ملکوں کے سیاحوں کا قتل پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی مذموم سازشوں کاحصہ ہے۔ سیاحوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے۔بیرونی قوتیں دنیا کو دکھانے کی کوششیں کر رہی ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران اسلام دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے جرا¿تمندانہ اقدامات اٹھائیں ، وطن عزیز پاکستان میں بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کی جائے اور سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتا ر کر کے قرار واقعی سز ادی جائے تاکہ آئندہ کیلئے تخریب کاری اور دہشت گردی کی ایسی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے۔
حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -