وفاق کا لاباغ ڈیم کا پیچھا چھوڑ دے ،سراج الحق

وفاق کا لاباغ ڈیم کا پیچھا چھوڑ دے ،سراج الحق

           

 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ مرکز کی جانب سے ملنے والا پیسہ ان کو خیرات میں نہیں ملتا یہ ہمارا حق ہے ،مرکز کالا باغ ڈیم کے پیچھے نہ پڑے صوبے میں اور دریا بھی ہیں ان پر ڈیم بنائے جائیں خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی جانب گلگت بلتستان واقعہ کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ اس سلسے میں ایک مذمتی قرار داد پیش کی جائے جس کے جواب میںحکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر قانون اسراراللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انسان ہونے کے ناطے ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں لیکن قرار داد پیش کرنا بزنس رول کے خلاف ہے ایوان کی کارروائی کے بعد اس قرار داد پر بات ہو گی اسمبلی اجلاس کے دوران بحث مین پاکستان مسلم لیگ کی خاتون ایم پی اے ثوبیہ خان اک کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ذاتی گھر میں رہنے سے عوام کو شدید مشکلات ہیں عوام اپنے آپ کو ہر وقت خطرے میں محسوس کرتے ہیں جبکہ عوام کو مارکیٹوں مین سودا سلف لینے کے لئے بھی سیکورٹی اہلکار نہپیں چھوڑتے لہٰذا وزیر اعلیٰ عوامی مفاد کے لئے یا تو وزیر اعلیٰ ہاﺅس منتقل ہو جائیں یا پھر سیکورٹی اداروں کو عوام سے تعاون کے احکامات کریں جس کے جواب میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن)اس حوالے سے کوئی قرار داد لائے تو پھر اس پر بات ہو گی خیبر پختونخوا سمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سراج الحق نے کہا کہ مرکز سے لڑ کر امدادی اداروں سے فنڈز لاتے ہیں لیکن وہ بھی کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے مطابق ملک میں 7سے 15ارب روپے کی روزانہ کرپشن ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے لئے 38بلین مختص کئے ہیںجبکہ صوبہ 25ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ان اک کہنا تھا کہ وقت کی کمی کے باعث ارکان کی ترجیحات بجٹ میں شامل نہ کر سکے اور اس مقصد کے لئے 10بلین جن میں ارکان اسمبلی کی ترجیحات کو شامل کیا جائے گادوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے ایم پی اے کی جانب سے خواتین ایم پی اےز کو نظر انداز کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی کی واحد خاتون ایم پی اے نے احتجاجاً ایوان سے واک آﺅٹ کیا جس کے بعد سینئر وزیر سکند شیر پاﺅ ان کو منا کر اسمبلی میں لائے خیبر پختونکوا سمبلی کا اجلاس کل 4بجے تک ملتوی کر دیا گیا

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر