کراچی بدامنی کا تسلسل جاری پولیس اہلکار سمیت شھ افراد جاں بحق متعدد زخمی

کراچی بدامنی کا تسلسل جاری پولیس اہلکار سمیت شھ افراد جاں بحق متعدد زخمی

                 کراچی(این این آئی) شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری، اتوار کو پولیس اہلکار سمیت مزید 6 فراد جاںبحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس نے کلفٹن میں ٹارگٹ کلنگ اور بینک ڈکیتیوں میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے7ڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد عارف ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے مقتول کا تعلق جماعت اسلامی سے بتایا جاتا ہے، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لےے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر سہراب گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کے سب انسپکٹر عدنان جاں بحق ہو گئے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لےے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملیر سٹی ایریا میں واقع زہرہ گارڈن کے قریب بکراپیڑی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45سالہ راحیل احمد ولد نثاراحمد ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اورنگی ٹاو¿ن کے علاقے فقیر کالونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے غلام عباس نامی شخص جاںبحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملیر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، جس کی شناخت عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جوڑیا بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نفیس نامی شخص کو زخمی کر دیا۔ کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، زیر حراست ملزمان میں ایک بھارتی بھی شامل ہے۔ گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کراچی

مزید : صفحہ آخر