موبائل فونز پرودہولڈنگ ٹیکس ”جگا ٹیکس“ ہے، اعجاز الحق

موبائل فونز پرودہولڈنگ ٹیکس ”جگا ٹیکس“ ہے، اعجاز الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

         
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے موبائل فون پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کو جگا ٹیکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے عوام کی جیبیں کاٹنے پر تلی ہوئی ہے حکومت دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کیلئے دو ٹوک موقف اختیار کرے دہشتگردی کے واقعات پر حکومت مذمت تو کرتی ہے لیکن ان پر کوئی فالو اپ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وہ اتوار کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اعجاز الحق نے کہا کہ نانگا پربت میں غیر ملکی سیاحوں پر ہونے والا حملہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ ملکی سافٹ امیج پر حملہ ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایسی جگہوں پر وارداتیں کر رہے ہیں جس سے ملک کی بدنامی زیادہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے قومی سطح کی دو ٹوک پالیسی اختیار کرنا ہو گی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے کو شامل کرنا چاہئے۔
اعجاز الحق

مزید :

صفحہ آخر -