سپریم کورٹ کے 7بینچ آج سے اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

سپریم کورٹ کے 7بینچ آج سے اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

          
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی طرف سے 24 جون سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران زیر التواءمقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل کردہ سات بینچ (آج) پیر سے اسلام آباد‘ لاہور اور کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کرینگے‘ تین فل بینچ اسلام آباد‘ دو ڈویژن اور ایک فل بینچ لاہور جبکہ ایک ڈویژن بینچ کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کیس کی (آج) پیر سے سماعت کریگا بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز افضل خان شامل ہیں ۔ سابق صدر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ چلانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے درخواست گزاروں کی طرف سے جواب الجواب کے بعد اٹارنی جنرل کا بیان فیصلہ کن ہوگا معلوم ہوا ہے کہ اٹارنی جنرل کی طرف سے (آج) پیر کو حکومت کی طرف سے بغاوت کیس میں سابق ڈکٹیٹر کیخلاف ٹرائل کے بارے میں واضح موقف سے آگاہ کیا جائے گا‘ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کے قانون کے تحت شکایت کے اندراج اور ٹرائل کیلئے ٹریبونل کے قیام کا جائزہ بھی لے رہی ہے واضح رہے کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کیخلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ چلانے کیلئے متعدد درخواستیں زیر سماعت ہیں جس میں درخواست گزاروں اور رسپانڈنٹ پرویز مشرف کے وکلاءکے دلائل مکمل ہوچکے ہیں دریں اثناءچیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ (آج) سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز منتخب اور غیر منتخب افراد میں بانٹنے‘ پی آئی اے میں بے قاعدگیوں‘ منگل کو جیلوں کی خراب حالت‘ بدھ کو این آر او عمل درآمد کیس‘ حج کرپشن ‘ رینٹل پاور پراجیکٹ عمل درآمد کیس‘ سابق چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی اور ملک میں غیر معمولی لوڈشیڈنگ کے مقدمات سنے گا ۔
سماعت

مزید :

صفحہ آخر -