کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہونگے، محمود الرشید

کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہونگے، محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

      
لاہور( جنرل رپورٹر)قائد حزب اختلاف صوبائی اسمبلی میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو سخت فیصلے کرنا ہونگے‘ تحریک انصاف بطور اپوزیشن حکمرانوں کو ان کا ایک ایک وعدہ یاد دلائے گی ‘ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہونگی‘ تھانے کلچر کے خاتمے کیلئے پولیس میں سیاسی مداخلت اور سفارشی تقرریاں ختم کرنا ہونگی۔ اتوار کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکمرانوں نے ابھی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے آج قوم موجودہ حکمرانوں سے بھی مکمل طور پر مایوس ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور دہشتگردی ہے اور اگر ماضی کی پالیسیوں کو ہی جاری رکھا گیا تو ملک میں دونوں مسائل حل نہیں ہو سکیں گے بلکہ ان میں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھانہ کلچر کے خاتمے کیلئے آئے روز نئے تجربے کرتی ہے لیکن تھانہ کلچر کا خاتمہ کسی تجربے سے نہیں ہو گا بلکہ اس کیلئے پورے پنجاب میں پولیس میں جاری مداخلت اور سفارش پر ہونےوالی تقرریوں کو ختم کرنا ہو گا ورنہ سو سال میں بھی تھانہ کلچر کا خاتمہ ممکن نہیں۔
محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -