کراچی ڈیفنس میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی ڈیفنس میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کراچی ڈیفنس میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیفنس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو کا50سالہ شیخ مسعود ڈیفنس تھانے کے قریب سے گزر رہا تھا کہ نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کی تین گولیوں کے خول ملے ہیں۔لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : کراچی