خسرے سے ایک اور بچہ جاں بحق، پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد 175 ہو گئی
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں خسرے کی وباءنے ایک بچے کی جان لے لی ہے جس کے بعد پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد 175 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ساڑھے تین سالہ سفیان فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج تھا جو جانبر نہ ہو سکا، الائیڈ ہسپتال میں خسرے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 175 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں خسرے کے مزید 40 نئے مریض داخل ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں خسرے کے 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔