لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکا مسودہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث کیلئے پیش کیا جائے گا: رانا ثناءاللہ

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکا مسودہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث کیلئے پیش کیا ...
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکا مسودہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث کیلئے پیش کیا جائے گا: رانا ثناءاللہ

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون اور بلدیات پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکا مسودہ بحث کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ میں کچھ تبدیلیاں کر کے آئندہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے، بلدیاتی الیکشن جماعتی یا غیر جماعتی کرانے کا فیصلہ عوامی رائے کے بعد طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ چھ ماہ کے دوران بلدیاتی نظام رائج ہوجائے تا کہ اقتدار کو نچلی سطح تک عوامی نمائندوں کے سپرد کیا جا سکے۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایات سے مشروط ہے۔

مزید : فیصل آباد