اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی

اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی
اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی ہے، پولیس نامزد ملزمان پرویز مشرف، شوکت عزیز کو پیش نہ کر سکی۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج کی چھٹی کے باعث سیشن جج کوئٹہ محمد شاہوانی کی عدالت میں ہوئی جہاں فریقین کے وکلاءنے اپنے بیان قلمبند کرائے۔ عدالت میں نامزد ملزم سابق صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی پیش ہوئے لیکن گرفتاری کے وارنٹ کے باوجود پولیس دیگر نامزد ملزمان پرویز مشرف، شوکت عزیز، اویس احمد خان غنی اور عبدالصمد لاس کو پیش نہ کر سکی۔ مقدمے کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید : کوئٹہ