یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لٹر تک اضافے کا ...
یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے پچاس پیسے تک فی لٹر اضافے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ 30جون کو ہوگا۔ آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)ذرائع نے بتایاکہ اتھارٹی نے یکم جولائی سے ایک فیصد جی ایس ٹی کے ممکنہ نفاذ کے بعد قیمتوں کے تعین کے بارے میں ورکنگ شروع کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پٹرول ایک روپے دس پیسے ، مٹی کا تیل نوے پیسے ، لائٹ ڈیزل ایک روپے 37پیسے ،ہائی اوکٹین ایک روپے پچا س پیسے اورفی لٹر ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں ستانوے پیسے اضافے کا امکان ہے ۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد نئی قیمتوں کے تعین کی سمری 29جون کو حکومت کو بھجوائی جائے گی جس کا حتمی فیصلہ 30جون کو ہوگا۔

مزید : بزنس