مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے: احمد رضا قصوری

مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے: ...
مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے: احمد رضا قصوری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ان کے موکل کو اگر آئین توڑنے کا قصور وار قرار دیا جاتا ہے تو یہ کارروائی ایسے اقدامات کی تائید کرنے والوں کے خلاف بھی ہو گی۔ حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ اس مقدمے سے نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا اور کئی پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔

مزید : اسلام آباد