سندھ اسمبلی میں سیلز ٹیکس وصولی کا اختیار صوبوں کو دینے کی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں سیلز ٹیکس وصولی کا اختیار صوبوں کو دینے کی قرارداد منظور
سندھ اسمبلی میں سیلز ٹیکس وصولی کا اختیار صوبوں کو دینے کی قرارداد منظور

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں سیلز ٹیکس وصولی کا اختیار صوبوں کو دینے، ساجد قریشی کے قاتلوں کی گرفتاری اور بےنظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں، سانحہ نانگا پربت میں ہلاک ہونے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئی۔ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن جام خان شورو نے سیلزٹیکس وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت خدمات پر سیلزٹیکس کی وصولی کا اختیارصوبوں کو دیا جائے۔ مسلم لیگ ن کے رکن عرفان اللہ مروت نے قرارداد پیش کرنے کے طریقہ کارکی مخالفت کی۔ ایم کیو ایم کے خالد احمد نے ساجد قریشی اوران کے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری جبکہ پیپلزپارٹی کی شرمیلافاروقی نے بینظیربھٹو کی جمہوریت کے لئے خدمات پر خراج عقیدت کی قرارداد پیش کی،تمام قراردادیں متفقہ طور پر منظورکرلی گئیں۔ نکتہ اعتراض پر ارکان نے زیر حراست ملزمان کی تشدد سے ہلاکت پر تشویش کا اظہارکیا۔

مزید : کراچی