آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مرتکب ہونے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے: اعجاز الحق

آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مرتکب ہونے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی ...
آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مرتکب ہونے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے: اعجاز الحق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت جو بھی غداری کا مرتکب ہوا سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، 12 اکتوبر کے اقدام کو 18 ویں تر میم کے تحت کالعدم قرار دے دیا گیا، اب حکومت خود فیصلہ کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کو اس لئے منظر عام پر نہیں آنے دیتی کہ سقوط ڈھاکہ میں اس کی قیادت ملوث تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا مستقبل روشن نہیں ہے، آرٹیکل 6 کے تحت جو شخص آئین توڑنے کا مرتکب ہوا اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ حکومت کہتی کہ 12 اکتوبر کے اقدام کو 18 ویں ترمیم کے تحت کالعدم قرار دے دیا گیا، اگر یہ صحیح ہے تو حکومت مشرف سمیت ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کرے جو آئین توڑنے اور ان کو تحفظ دینے میں ملوث رہے۔ انہوں نے کہا کہ گڑے مردے اکھاڑنے سے ایک پنڈورا بکس کھلے گا، سول مارشل لاءلگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ اعتجاز الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں جو چاہا کیا اب دوسروں کو تحمل سے برداشت کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آئین اور قانون کی پیروی کرے گی تو ہم اس کا ساتھ دینگے۔

مزید : اسلام آباد