ڈرون حملے روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے:عمران خان

ڈرون حملے روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے:عمران خان
ڈرون حملے روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (دنیا نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات شروع کئے جائیں۔ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بریفنگ دے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی پالیسی پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں اور فوری اجلاس طلب کریں۔اجلاس میں جنرل کیانی کو بھی بٹھایا جائے ان سے بریفنگ لی جائے اور پوچھا جائے دہشت گردی کیخلاف جنگ کی پالیسی کیا ہوگی۔ ملٹری آپریشن سے مسئلے کا حل نہیں نکالاجاسکا اب سیاستدانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانا ہوگی۔ پاکستان کو امریکہ کی جنگ سے نکلنا ہوگا۔فاٹا کا مسئلہ حل ہونے تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کو متحدہ ہونا پڑے گا۔ڈرون حملے روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

قومی -