سانحہ دیا میر:سرچ آپریشن کے دوران37مشتبہ افراد زیر حراست

سانحہ دیا میر:سرچ آپریشن کے دوران37مشتبہ افراد زیر حراست
سانحہ دیا میر:سرچ آپریشن کے دوران37مشتبہ افراد زیر حراست

  

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی اداروں نے سانحہ دیا میر کے سلسلے میں نانگا پربت کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران37مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔دوسری جانب 42غیر ملکیوں سمیت 47سیاحوں کو سی 130طیارے کے ذریعے گلگت سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ۔ جیو نیوز کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے گلگت دیا میر بیس کیمپ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے ۔واقعہ کیخلاف چلاس میں مقامی افرادنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ نالے کے اطراف رہنے والوں کا گزر بسر صرف اور صرف سیاحت پر ہے اور اس واقعہ کے بعد ان کا روز گار ختم ہو جانے کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

مزید : اسلام آباد