چھ ماہ بعد نئی ریلوے دکھائیں گے:وزیر ریلوے

چھ ماہ بعد نئی ریلوے دکھائیں گے:وزیر ریلوے
چھ ماہ بعد نئی ریلوے دکھائیں گے:وزیر ریلوے

  

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 6ماہ بعد عوام نیا ریلوے دیکھیں گے۔ مارگلہ ایکسپریس میں سفر کے دوران مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ریلوے کو منا فع بخش ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس محکمے میںاب کرپٹ ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں ۔ اس دوران انہوں نے مسافروں کے مسائل بھی سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : لاہور